( فخر امام ) ایف آئی اے کی لاہور میں وسیع پیمانے پر ڈالر زخیرہ کرکے قلت پیدا کرنے اور غیر قانونی طور رقم باہر بھجوانے والے ایکسچینچز اور ایجنٹوں کیخلاف کارروائی، حوالا/ ہنڈی اور غیر قانونی رقم کی ترسیل میں ملوث ایکسچینجز کی برانچوں سے 3 کروڑ 86 لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی۔
ایف آئی اے پنجاب زون لاہور کی جانب سے وسیع پیمانے پر ڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ غیرقانونی طور پر رقم کی ترسیل، حوالے ہنڈی میں ملوث ایجنٹس اور ایکسچینج کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ایف آئی اے کے مطابق مختلف کرنسی ایکسچینج کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ ڈی ڈی ایکسچیج کی 2 برانچوں میں چھاپا کے دوران کھاتے میں درج شدہ رقم سے زائد رقم پائی گئی، اس کے علاوہ غیر قانونی فروخت کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لیا گیا۔
ایف آئی کے مطابق کرنسی ایکسچینج مالکان نے ڈالرز اور پاؤنڈز سمیت غیر ملکی کرنسی خفیہ طور پر ذخیرہ کر رکھی تھی، کارروائی کے دوران 3 کروڑ 86 لاکھ ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی، غیر قانونی فروخت کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے مارکیٹ سے ڈالر غائب ہو گیا تھا جس سے ڈالر کی مصنوعی کمی بھی پیدا ہورہی تھی، ایف آئی اے نے کرنسی ایکسچینج مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔