(سٹی 42) ریسکیو ٹیمیوں کو دوران آپریشن دریائے راوی سے 40 سالہ شخص کی نعش ملی ہے، جسم پر کوئی تشدد کا نشان نہیں۔
گزشتہ روز تھانہ راوی روڈ کی حدود میں نہاتے ہوئے 10 سالہ بچہ فیضان ڈوب گیا تھا جس کی تلاش کیلئے کل سے ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری ہے، 10 سالہ بچہ تو ابھی تک نہیں ملا لیکن ریسکیو ٹیموں کو آج دریائے روای سے 40 سالہ شخص کی نعش ملی ہے،جسے ریسکیو اہلکاروں نے پوسٹمارٹم اور شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔