چیف جسٹس پاکستان کا 7 سالہ ننھی مبشرہ کی قبر کشائی کا حکم

چیف جسٹس پاکستان کا 7 سالہ ننھی مبشرہ کی قبر کشائی کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جڑانوالہ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی مبشرہ کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ کے ذریعے دوبارہ پوسٹمارٹم کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر مقتولہ کے نمونوں کی فرانزک رپورٹ بھی طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مبشرہ زیادتی و قتل پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی، آئی جی پنجاب عارف نواز، آر پی او بلال صدیق کمیانہ سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے ،  آئی جی پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیاکہ تمام زاویوں سے کیس کی تفتیش کر رہے ہیں اور درخواستگزار مطمئن ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اطمینان عدالت اورریاست کا ہونا چاہیے،درخواستگزارکا نہیں۔

دوران سماعت مدعیہ کے وکیل نے پوسٹ مارٹم رپورٹ پر اعتراضات اٹھا دئیے جس پر چیف جسٹس پاکستان نے مقتولہ کے نمونوں کی فرانزک رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرپراسیکیوٹر جنرل کو تفتیش کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔