ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی ویڈیو بنائیں: موٹروے پولیس کی عوام سے اپیل

موٹرویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی ویڈیو بنائیں: موٹروے پولیس کی عوام سے اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے شہریوں سے موٹرویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی اور اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق مسافر گاڑیوں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں اس کی تصویر یا ویڈیو بنا کر متعلقہ حکام کو اطلاع دی جا سکتی ہے۔ اسکے علاوہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خلاف ورزی کی ویڈیو یا تصویر حاصل کرنے کے بعد اسے کیو آر کوڈ اسکین کرکے موٹروے پولیس کو ارسال کریں، تاکہ خلاف ورزی کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

موٹروے پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ محفوظ سفر کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور شاہراہوں پر خلاف ورزیوں کی نشاندہی میں پولیس کا ساتھ دیں۔