ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں صفر فیصد نتائج والے سرکاری اسکولز کے سربراہان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

پنجاب میں صفر فیصد نتائج والے سرکاری اسکولز کے سربراہان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب میں صفر فیصد نتائج دینے والے سرکاری اسکولز کے سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر سے صفر فیصد نتائج والے اسکولز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ راولپنڈی بورڈ کے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 184 اسکولز کا نتیجہ صفر فیصد رہا، جن میں 81 سرکاری اسکولز شامل ہیں۔

صفر فیصد نتائج والے اسکولز میں راولپنڈی کے 91، اٹک کے 35 اور چکوال کے 26 اسکول شامل ہیں، جبکہ جہلم کے 24، مری کے 10 اور تلہ گنگ کے 8 اسکولز کا نتیجہ بھی صفر فیصد رہا۔

ذرائع کے مطابق صفر فیصد نتائج والے اسکولز کے سربراہان سے جواب طلبی سمیت محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ مسلسل ناقص تعلیمی کارکردگی والے اداروں اور ذمہ دار افسران کی نشاندہی بھی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناقص تعلیمی نتائج پر ذمہ دار اسکول سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔