سٹی 42: یوم دفاع و شہداء کے موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی۔
ایڈجوٹنٹ جنرل پاکستان آرمی نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول رکھے تقریب کے دوران ایڈجوٹنٹ جنرل نے شہداء کے اہلخانہ سے خصوصی ملاقات کی اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران ایڈجوٹنٹ جنرل نے شہداء کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔