ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

" آئی ایم ای آئی" ٹمپرنگ،کلون موبائل فونز کے خلاف کریک ڈاؤن, 3گرفتار

IMEI tempering , Mobile Phone cloning, PTA, Pakistan Telecom Authority
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے غیر قانونی" آئی ایم ای آئی"  (IMEI) ٹمپرنگ اور کْلون موبائل فونز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔
 موبائل فون کے آئی ای ایم آئی ٹیمپر کرنے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے این سی سی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس ایبٹ آباد نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) ایبٹ آباد کے ساتھ مل کر موبائل فون کے"آئی ایم ای آئی"  کی ٹمپرنگ اور کْلون/پیچ  ڈیوائسز کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔

 یہ چھاپے فوارہ مسجد موچی بازار ہری پور اور مین جی ٹی روڈ ہری پور کے موبائل مرمت اور فروخت کرنے والوں  کی دکانوں پر مارے گئے۔ ان چھاپوں میں بہت سے موبائل فون، ڈیسک ٹاپ پی سی ، لیپ ٹاپ ، یو ایس بی ڈیوائسیں اور ڈی وی آر قبضے میں لے لیے گئے۔

ان دوکانوں سے تین افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے این سی سی آئی اے کے حوالے کیا گیا۔

 آئی ایم ای آئی ٹمپرنگ اور کْلون موبائل فونز کی خرید و فروخت قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے۔