سید نعمان شاہ : مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں کھیت سراش کے قریب باراتیوں کی وین گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق بارات داتہ سے کھیت سراش، بالاکوٹ جارہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بالاکوٹ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا قائم ہے۔