سٹی 42 : راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کےنقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شدید سیلابی صورتحال کے باعث 41 سو سے زائد موضع جات متاثر ہوئے، سیلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 42 لاکھ 25 ہزار لوگ متاثر ہوئے۔ سیلاب میں پھنس جانے والے 20 لاکھ 14 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 423 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ متاثر ہونے والے اضلاع میں 512 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 432 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں میں 15 لاکھ 11 ہزار جانور محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں ڈوبنے سے 50 شہری جاں بحق ہوئے، پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت کے پیش نظر نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔