سٹی 42 : کیمپ جیل میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے محفل میلادِ مصطفی ﷺکا انعقاد کیا گیا۔
محفل میلاد ﷺ میں جیل افسران اور قیدیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیمپ جیل کے قیدیوں کی جانب سے نعت کی صورت میں حضور کوگلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔
قیدیوں کو جیل انتظامیہ کی جانب سے خصوصی کھانے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس کے علاوہ جیل کی تمام بیرکس میں قرآن خوانی بھی کروائی گئی ۔
محفل میلاد میں چیئرمین ٹاسک فورس رانا منان سمیت ڈی آئی جی جیل لاہور نویدروف ،سپرنٹنڈنٹ ظہیر ورک نے خصوصی شرکت کی ۔