ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں انٹرنیٹ سست روی کی وجہ کیا؟، ترجمان پی ٹی سی ایل نے بتا دیا

ملک میں انٹرنیٹ سست روی کی وجہ کیا؟، ترجمان پی ٹی سی ایل نے بتا دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک  )پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ ترجمان پی ٹی سی ایل (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ) نے بتا دی ہے۔

 ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق جدہ، سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کٹ گئی ہے۔

 پی ٹی سی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل کٹنے سے ملک کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔

 ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا کہ  مصروف ترین اوقات میں انٹرنیٹ سروسز معمولی متاثر ہو سکتی ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ملک میں متبادل بینڈ وتھ کے ذریعے صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔