معروف اداکار شبیر مرزا انتقال کرگئے

معروف اداکار شبیر مرزا انتقال کرگئے
کیپشن: Shabbir Mirza, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف اداکار شبیر مرزا مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق شبیر مرزا کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے ، گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی۔ شبیر مرزا نے مشہور زمانہ ڈرامہ گیسٹ ہاؤس سمیت مختلف ڈرامہ سیریل مکی کھڑوں انگلینڈ، آغوش، چن ماڑا چڑیا میں مرکزی کردار اداکئے جبکہ ان کی وجہ شہرت گیسٹ ہاؤس ڈرامے کا کردار تھا، علاوہ ازیں انہوں نے پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 اہل خانہ کے مطابق شبیر مرزا کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے جھنڈا چیچی پھاٹک والی مسجد میں ادا کی جائے گی۔