بیوی کو درخت سے لٹکا کر پھانسی دینے کی  کوشش کرنےوالا ملزم گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مشتاق بھوٹہ: لودھراں کے علاقے جلہ ارائیں میں گھریلوجھگڑےپرشوہر نے بیوی کو پھانسی دینے کی کوشش کی، پولیس نے موقع پر پہنچ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال کے مطابق پولیس کو شہری کی کال موصول ہوئی کہ چک نمبر 33 ایم کا رہائشی اکرم اپنی بیوی کی گردن رسے سے باندھ رہا ہے اور تشدد کررہا ہے۔ جس پر تحفظ سنٹر اور جلہ ارائیں پولیس فوری چک نمبر 33 ایم پہنچے جہاں ملزم نے اپنی بیوی کی گردن میں رسی باندھی ہوئی تھی اور وہ اسے درخت پر لٹکانے کی کوشش کررہا تھا۔

پولیس کو دیکھتے ہی ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے تعاقب کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

ملزم کی بیوی کے مطابق  معمولی جھگڑا ہوا جس پر ملزم طیش میں آگیا اور مجھے پھانسی دینے لگاکہ پولیس پہنچ گئی۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینا چاہتا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے سخت سزا دلوائی جائے گی۔