سٹی42 : لاہور پولیس موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں روکنے میں ناکام رہی۔
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے شہری کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہو گئی ۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ۔ دو چور موٹر سائیکل پر سوار گھر کے باہر آتے ہیں جن میں سے ایک موٹر سائیکل سے اتر کر گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل پر بیٹھ جاتا ہے ۔ چور اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر دوسری موٹرسائیکل لیے جاتے ہیں ۔ متاثرہ شہری نے تھانہ گرین ٹاؤن میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ۔ پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا شہری کو مقدمہ درج کرنے کے لیے بعد کا ٹائم دے دیا۔