فائرنگ سے مدرسے کا معلم جاں بحق

 فائرنگ سے مدرسے کا معلم جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مدرسے کا معلم جاں بحق ہوگیا جبکہ طالبعلم سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک این کرسٹل شادی ہال کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں زخمیوں کی شناخت 42 سالہ مولانا حافظ خرم شہزاد ، 20 سالہ مدنی اور 40 سالہ نوید کے نام سے کی گئی۔شدید زخمی مولانا حافظ خرم شہزاد کو سر اور بغل کے قریب گولیاں لگی تھیں اور انھیں انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔اس حوالے سے ایس ائچ او تیموریہ فیصل رفیق نے بتایا کہ زخمی ہونے والے نوید اور مدنی نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ کھارادر سے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے اور واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جبکہ مولانا حافظ خرم مدرسے کے معلم تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ چھینا جھپٹی کا نہیں ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
 

Ansa Awais

Content Writer