مفرور اشتہاریوں ،منشیات فروشوں کے خلا ف پو لیس ان ایکشن ،5 ملزمان گرفتار

 مفرور اشتہاریوں ،منشیات فروشوں کے خلا ف پو لیس ان ایکشن ،5 ملزمان گرفتار
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یا مین :اے کیٹیگری کے مفرور اشتہاری،عادی مجرمان،منشیات فروشوں سمیت 5 ملزمان کو پو لیس نےگرفتار کر لیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق اشتہاری،عادی مجرمان، منشیات فروشوں سمیت 5 ملزمان گرفتار،منشیات فروش آصف عرف ڈینٹر اور آصف عرف آصو گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے 3 کلو گرام سے زائد چرس و نقدی برآمدہو ئی۔
نواں کوٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں اے کیٹیگری کا مفرور اشتہاری حفیظ گرفتار کرلیا، ملزم حفیظ کیخلاف رابری وڈکیتی کے مقدمات درج تھے، عادی مجرمان شفیق اور تنویر بھی گرفتار کرلئے گئے ،عادی مجرم شفیق کیخلاف موٹرسائیکل چوری اور تنویر کیخلاف منشیات فروشی کے مقدمات درج تھے، ریکارڈ یافتہ لسٹڈ منشیات فروش آصف عرف ڈینٹر اور آصف عرف آصو گرفتارہوگئے،ملزمان تعلیمی اداروں،ہاسٹلز،بس اڈوں کے اطراف منشیات فروخت کرتے تھے.

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 3 کلو گرام سے زائد چرس و نقدی برآمدکی گئی ۔