ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان خان نے محلول سے بھرا گلاس جیب میں ڈال لیا ، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ،سلمان خان،گلاس،سوشل میڈیا،سٹی42
کیپشن: Salman khan,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بالی وڈ  اداکار سلمان خان نے گلاس جیب میں ڈال لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

بالی وڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کی گلاس  جیب میں رکھنے کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان اپنی گاڑی سے اترنے  کے بعد ہاتھ میں پکڑا گلاس اپنی جینز کی پینٹ کی جیب میں رکھ لیا۔ گلاس میں محلول بھی نظر آرہا ہے۔

سلمان خان کی جیب میں گلاس رکھنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے، ایک صارف کے مطابق  جیب میں پارٹی کا انتظام ہے۔ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا جیب میں گلاس، ایسا صرف سلمان خان ہی کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان خان فلم پروڈیوسر مراد کھیتانی کی سالگرہ میں شرکت کے لئے گئے تھے۔