ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی میعاد بڑھا دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے کی میعاد ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کر دی, بیرون ملک سے عمرہ زائرین مقررہ وقت سے کم از کم 6 گھنٹے قبل سعودی عرب پہنچیں، پرواز میں 6 گھنٹے کی تاخیر پر عمرے کی بکنگ ختم تصور ہوگی۔

سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران عمرہ زائرین مکہ مکرمہ  اور مدینہ منورہ سمیت  دیگرسعودی شہروں میں آزادی سے جاسکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق پرمٹ جاری ہونے کے بعد مکہ نہ پہنچ سکنے کی صورت میں نئی بکنگ کی اجازت ہوگی، اور 4 گھنٹے قبل بکنگ میں تبدیلی کرانے کی صورت میں پہلی بکنگ منسوخ کرنا ہوگی۔