موت کے خطرے کو 50 فیصد کم کرنے والی  ایکسر سائز  

 موت کے خطرے کو 50 فیصد کم کرنے والی  ایکسر سائز  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )  ایک نئی تحقیق میں  معلوم ہوا ہے کہ اگر روزانہ زیادہ سے زیادہ قدم پیدل چلا جائے تو درمیانی عمر کے افراد میں موت کی شرح نمایاں حد تک کم ہو سکتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق درمیانی عمر میں جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہنا دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔ جسمانی سرگرمیاں متعدد بیماریوں جیسے دل کی شریانوں کے امراض، ذیابیطس اور کینسر کی اقسام سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

 امریکہ کی میساچوسٹس یونیورسٹی کے  ماہرین نے جسمانی سرگرمیوں کے اثرات کی جانچ پڑتال کے لیے ریسرچ سٹڈی کی،تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کم از کم 7 ہزار قدم چلنا مختلف امراض سے موت کا خطرہ 50 سے 70 فی صد تک کم کر سکتا ہے۔

  قبل ازیں اپریل 2021 میں امریکہ کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بھی بتایا گیا تھا کہ جوانی میں جسمانی سرگرمیوں اور ورزش کو معمول بنا کر درمیانی عمر میں ہائی بلڈ پریشر جیسے خاموش قاتل مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔