علی رامے: لاہوریوں کے لئے اچھی خبر ، میٹرو بس کے نئے آپریٹر ویڈا ویزا نے پچاس نئی بسوں کا فل ٹریک ٹسٹ ٹرائل شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی پچاس نئی میٹرو بسوں کا ٹرائل ٹسٹ آن ٹریک جاری ہے ۔ میٹرو بسوں کے نئے آپریٹر ویڈا میزا کی جانب سے بسوں کو وقفے وقفے سے ٹریک پر چلایا جارہا ہے۔ شیڈول پلان کے مطابق خالی بسوں کو گجومتہ تا شاہدرہ فل ٹریک پر ٹرائل جاری ہے ۔
پرانی بسوں کے آف ٹریک ہونے کے بعد نئی بسوں کو صرف ٹسٹ پر چلایا جارہا ہے ۔ ٹسٹنگ مکمل ہونے کے بعد نئی بسوں کو کمرشل بنیادوں پر چلایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق رواں ماہ بسوں کا ٹسٹ ٹرائل مکمل کرلیا جائے گا۔