سر پر سیب رکھنے والا لڑکا کون؟ آمنہ الیاس نے وضاحت کردی

سر پر سیب رکھنے والا لڑکا کون؟ آمنہ الیاس نے وضاحت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ  کک آف چیلنج غلطی کی وجہ سے کافی تنقید کی زد میں آئی ہوئی ہیں لیکن اب انہوں نے اس سے  نمٹنے کیلئے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں آمنہ کو ایک لڑکے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن دیتے ہوئے انہوں نے لکھا میرے بھتیجے نائجل سے ملیں، وہ کوئی گھر میں کام کرنے والا نہیں بلکہ وہ ایک اداکار ہے اور میرا بھانجا ہے۔ ویڈیو کے دوران آغاز نائجل نے کہا کہ اگر مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے تو آپ لوگوں کو پریشانی کیوں ہے؟  پچھلے ہفتے سے آپ لوگ مجھ پر جس طرح کی توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر آپ اس کے بجائے مجھے کچھ پیسے دیتے تو یہ میرے لیے زیادہ سازگار ہوتا۔ لڑکے نے کہا کہ بہت سے لوگوں کا ماننا تھا کہ میں غریب ہوں، کوئی ملازم ہوں جس کو مارا گیا، لیکن کسی نے یہ نہیں سوچا کہ میں بھتیجا، بھائی اور کزن بھی ہوسکتا ہوں۔ آپ سب نے میرے کالے رنگ کو دیکھ کر سوچا ایسے سیاہ رنگ والا کوئی ملازم ہی ہوسکتا ہے۔

 دوسری جانب آمنہ کا کہنا تھا جب بھی کوئی فلم وغیرہ کی شوٹنگ ہو اس میں بھی ایسے واقعے رونما ہوجاتے ہیں، لیکن آپ کو اس کی سمجھ نہیں آئے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بات رہی سیب کی تو سیب رزق ہے اور اس کی بےحرمتی نہیں ہونی چایئے اور اس کیلئے میں آپ سب سے معافی چاہتی ہوں۔

یاد رہے ماڈل آمنہ الیاس نے چند روز قبل ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے  پاؤں سے لڑے کے سر پر رکھے گئے سیب کو نشانہ بناتےہوئے کک کی لیکن وہ سیدھا لڑکے سے منہ پر لگ گئی۔ ان کی اس ویڈیو کے بعدانہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا رہا تھا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ سب سستی شہرت کے لئے کیا ہے۔ دوسری جانب آمنہ الیاس کی ویڈیو پر کمنٹس کرنے والے افراد میں شوبز شخصیات بھی شامل تھیں،  جنہوں نے اداکارہ کے عمل کی حوصلہ شکنی کرنے کے بجائے اداکارہ کے عمل پر خوشی کا اظہار کیا۔