ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کی سالگرہ پر مریم نواز کا ردعمل

حمزہ شہباز کی سالگرہ پر مریم نواز کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حمزہ شہباز کی سالگرہ کے دن نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ہمدردی کا اظہار کرتے حمزہ کو مبارک باد دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حمزہ شہباز کی آج 46 ویں سالگرہ ہے، حمزہ شہباز کی سالگرہ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ہمدردی کا اظہار کرتے حمزہ کو مبارک باد دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ شہباز کے لئے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ'ایک سال ہوگیا آپ اپنے اہلخانہ اور پیاری بیٹی سماویہ سے دور ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہناتھا کہ حمزہ شہباز آپ پارٹی اور نظریات سے وابستگی کی قیمت ادا کرتے ہوئے تکلیف میں ہیں، آپ واقعی اپنے نام 'حمزہ' کے لائق ہیں،سالگرہ مبارک پیارے بھائی آپ کی فتح ناگزیر ہے، مضبوط رہیں'۔

قبل ازیں مریم نواز نے بھی ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے غیور اوردلیر وطن کے بہادر بیٹوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ٹویٹر پرلیفٹیننٹ ناصرخالد شہیدکی والدہ کے ساتھ  تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن عظیم ماؤں، لیفٹیننٹ ناصرخالد شہید جیسے بیٹوں کے نام،بہادر بیٹوں نے وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا،بہادر بیٹوں نے مٹی کی حفاظت کے لئے آنچ نہیں آنے دی،آپ زندہ ہو اور زندہ رہو گے،ہم سب کا آپ کو سلام۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer