" آخری گولی،آخری سپاہی، آخری سانس تک کشمیر کی آزادی کیلئے لڑیں گے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ کشمیر کے بغیر پاکستان کا ایجنڈا نامکمل ہے، کشمیرظلم کی آگ میں جل رہاہے،پاکستان کشمیریوں کوحالات کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑےگا، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، اس کی آزادی کیلئے آخری گولی،آخری سانس،آخری سپاہی تک لڑیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع کی تقریب سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے،شہداءکے بارے میں دستاویز ی فلم دیکھ کرآنکھیں نم ہوگئیں،پاکستان کی بنیادوں میں شہداءکالہوشامل ہے،وطن کوجب بھی ضرورت پڑی وطن کےبیٹوں نے لبیک کہا۔

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سےبقائے پاکستان کاسفرشہداکی قربانیوں سے سجا ہے،شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،آج پاکستان میں امن کی بہترین فضا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کےبعدہماری جنگ جہالت کےخلاف ہے، کشمیر کیلئے آخری گولی،آخری سانس،آخری سپاہی تک لڑیں گے، کشمیری بہن بھائیوں کےلیےہرقربانی دینےکوتیارہیں، خطے میں پاکستان کاکردارہمیشہ مثبت رہا۔

Sughra Afzal

Content Writer