ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین سے ملاقات؛عالمی سطح پر مزید تعاون اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین سے ملاقات؛عالمی سطح پر مزید تعاون اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین، جناب فلیپو گرانڈی کے ساتھ وفد کی سطح پر ملاقات کی۔

وفاقی وزیر برائے سیفران، امور کشمیر و گلگت بلتستان، انجینئر امیر مقام نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین، جناب فلیپو گرانڈی کے ساتھ وفد کی سطح پر ملاقات کی۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پاکستان میں مہاجرین، بالخصوص افغان مہاجرین سے متعلق انسانی بنیادوں پر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کی مسلسل معاونت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 46 برسوں سے لاکھوں مہاجرین کی فراخ دلی سے میزبانی کرتا آ رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں مقیم مہاجرین کو وہی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو پاکستانی شہریوں کو حاصل ہیں، جن میں صحت، تعلیم، بینکاری، پانی و صفائی اور روزگار کے مواقع شامل ہیں۔انہوں نے UNHCR اور بین الاقوامی برادری کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا، تاہم اس بات پر تشویش کا اظہار بھی کیا کہ بین الاقوامی برادری کی معاونت میں کمی آ رہی ہے۔ انہوں نے پائیدار حل کے حصول کے لیے عالمی سطح پر مزید تعاون اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا، "ہم بین الاقوامی برادری، بالخصوص UNHCR کی حمایت کے شکر گزار ہیں اور ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں مہاجرین کی معاونت جاری رکھیں۔"انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ پاکستان ہر اُس اقدام یا کوشش کی مکمل حمایت کرے گی جو اس دیرینہ مسئلے کے قابلِ عمل اور قابلِ ترجیح حل کی جانب لے جائے۔