سٹی 42 : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی ، انٹربینک میں ڈالر 281.27 روپے سے کم ہوکر 281.25 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282.30 روپے پر برقرار رہا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو79 پیسے سستاہوکر 332.86 روپے، برطانوی پاؤنڈ 73 پیسے کمی سے 282.73 روپے کا ہوگیا۔ اسکے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 77.50 روپے پر برقرار ، جبکہ سعودی ریال 1 پیسے بڑھ کر 75.65 روپے کا ہوگیا۔