سٹی 42 : ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ۔
مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 5400 روپے مہنگا ہوکر نئی بلند ترین سطح 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح دس گرام سونا 4629 روپے مہنگاہوکر 3 لاکھ 56 ہزار 33 روپے پر پہنچ گیا ۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی کی قیمت بھی 53 روپے اضافے سے 4949 روپے کی نئی بلند سطح قائم ہوگئی ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر مہنگا ہوکر 3940 ڈالر فی اونس کی بلند سطح قائم ہوگیا ۔