سٹی 42 : ایس پی سٹی کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ راوی روڈ پولیس نے کارروائی کے دوران 2 منشیات فروش گرفتار کرلیے ۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا، جن کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی منشیات برآمد ہوئیں۔
راوی روڈ پولیس نے منشیات فروشوں کو مختلف مقامات سے منشیات سمیت گرفتار کیا، ملزمان رہائشی ایریا میں پیدل چل کر منشیات فروشی کرتےتھے۔ گرفتار ملزموں کی شناخت عمر اور طالب ، دونوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او راوی روڈ اور ٹیم کو شاباش کی ۔ انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔