ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی جانب سے اداکارہ ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں کو غلط قرار دیئے جانے کے بعد ثنا جاویدکی انسٹا اسٹوری بھی وائرل ہوگئی۔
شعیب ملک اور ثنا جاوید ان دنوں علیحدگی کی افواہوں کےکی زدمیں ہیں جس کے بعد دوروزقبل شعیب ملک نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب بکواس ہے، الحمد اللہ میری ازدواجی زندگی بہت اچھی اور خوشگوار گزر رہی ہے، میرا بیٹا دبئی میں ہوتا ہے اور میری والدہ سیالکوٹ میں رہتی ہیں، میں کراچی میں رہتا ہوں، پروفیشنل ذمہ داریوں کی وجہ سے مصروفیت رہتی ہے لیکن اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
حال ہی میں ترو تازہ چہرے، مناسب جسامت اور دلکش مسکراہٹ کی حامل ثنا جاوید نے ایک فیشن پیج پر شیئر انسٹا اسٹوری کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیاہے جس میں شعیب کے ثنا سے متعلق بیان پر جوڑے کو نظر بد سے بچائے رکھنے کیلئے کی دعا کی گئی تھی۔
اداکارہ ثناجاوید نے سکرین شاٹ پر کیپشن درج کرتے ہوئے آمین ثم آمین لکھ کر خوشی کااظہار کیا۔
واضح رہے کہ شعیب ملک نے ٹینس سٹارثانیہ مرزاسے علیحدگی کے فوراًبعد ثنا جاوید سے جنوری 2024 میں شادی کی تھی، جس کا اعلان دونوں نے مشترکہ پوسٹ کے ذریعے 20 جنوری کو کیا تھا،اس موقع پرجوڑے نے دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں ا لحمداللہ لکھا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی تھی۔
اس سے قبل شعیب ملک کی پہلی شادی عائشہ صدیقی سے ہوئی تھی جو آٹھ سال تک برقرار رہی،2010 میں انہوں نے ثانیہ مرزا سے شادی کی اور 2018 میں بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی لیکن 2024 میں یہ رشتہ ختم ہوگیا۔
شعیب ملک اورثناجاویدکے درمیان علیحدگی کی خبروں کاآغازسوشل میڈیا پرچندروزقبل وائرل ہونے والی ایک ویڈیوسے ہواجس میں دونوں کو ایک تقریب میں الگ الگ بیٹھے اور ایک دوسرے سے لاتعلق دیکھا گیاجسے مداحوں نے ان کے تعلقات میں دراڑ کی علامت قرار دیا جس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں پھیل گئیں۔
ثناجاوید 2012 ء میں ڈرامہ’’میرا پہلا پیار ‘‘سے فنی سفر کے آغاز کرنے کے بعد رنجش ہی سہی، مینو کا سسرال، میری دلاری،حصار عشق، شہر ذات،میرا پہلا پیار،پیارے افضل،چنگاری،دل کا کیا رنگ کروں ،پیوند ،اعتراض ، ذرا یادکر ،انتظار،خانی،رومیو ویڈز جولیٹ،رسوائی اورسکون سمیت بے شمارڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔