موقاص احمد:مسلم ٹاؤن کےعلاقے میں ٹریفک حادثہ میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق حسن نوید اور خضر شفیق کی موٹرسائیکل کھمبے سے ٹکرا گئی،حادثے میں دونوں نوجوان زخمی ہوئےاور سروسز ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل تیزرفتاری کے باعث کھمبے سے ٹکرائی۔
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔