مسلم لیگ نون نےلاہور کیلئےعہدیدارمقررکردیئے

PMLN Lahore office holders, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: مسلم لیگ ن لاہور نے چیف کوآرڈینیٹر ،سینئر نائب صدر اور نائب صدر لاہور کے نوٹیفکیکشن جاری کردئیے۔ 
صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے نامزد لیگی رہنماؤں کو نوٹیفیکیشن دئیے۔
سابق ڈپٹی میئر لاہور میاں محمد طارق کو چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن لاہور نامزد کردیاگیا ۔
سابق چیئرمین یوسی 106 میاں منظور حسین کو سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن لاہور نامزد کردیاگیا۔
ملک منظورحسین کھوکھر کو نائب صدر مسلم لیگ ن لاہور نامزد کردیاگیا ۔
بلال ذوالفقار کھوکھر کو ایڈیشنل فنانس سیکریٹری مسلم لیگ ن لاہور نامزد کردگیا۔
اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق ،ملک وحید ،سہیل شوکت بٹ اور سید توصیف شاہ بھی موجود تھے۔
لیگی رہنماؤں نےنئے عہدیداروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔