سٹی 42: اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے سے کم ہوکر 281.50 روپے تک گرگیا ۔ انٹربینک سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 19 پیسے سستا ملنے لگا ۔کریک ڈاون کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 330 روپے کی بلند سطح سے اب تک 48.50 روپے سستا ہوچکا ہے ۔اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے سستا ہوکر 298 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ2 روپے سستا ہوکر 348 روپے کا ہوگیا ،
امارتی درہم 1 روپے کمی سے 77.20روپے میں ملنے لگا اور اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 50 پیسے کمی سے 75.20 روپے میں ملنے لگا ہے۔