ویڈیو؛عمران خان نے ایسی بات کردی، ہال قہقہوں سے گونج اٹھا

Imran Khan video viral
کیپشن: Imran Khan video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنی 70 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، عمران خان کی ایک اور نئی ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں انہوں نے ایسی بات کی جس کو سن کر ہال میں موجود سب قہقے لگانے لگے۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنی 70 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا،اندرون اور بیرون ملک کپتان کے چاہنے والوں نے ان کی سالگرہ منائی اور اپنے کپتان کی لمبی عمر کی دعائیں کیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی سالگرہ کا دن لاہور میں گزارا، انہوں نے پارٹی رہنماﺅں اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کیں۔

سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے ایسی بات کی کہ سب ہنس پڑے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیراعظم ڈائس کے پاس موجود ہیں کہ پارٹی ممبران بلند آواز میں ان کو سالگرہ کی مبادک باد دے رہے ہیں، جواب میں عمران خان نے کہا کہ 'جب انسان 70 برس کا ہوتا ہے تو اس کو سالگرہ یاد نہیں دلایا کرتے'۔ جس پر  ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer