سابق پولیس افسر کی چائلڈ کئیرسینٹر پر فائرنگ ،31بچے قتل

سابق پولیس افسر کی چائلڈ کئیرسینٹر پر فائرنگ ،31بچے قتل
کیپشن: Shooting
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حفظہ یعقوب:تھائی لینڈ میں افسوسناک واقعہ پیس  آیا ہےنامعلوم افراد نے چائلڈ کئیرسینٹر  پراندھادھن فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں درجنوں بچوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

تھائی لینڈ پولیس کے مطابق سابق پولیس افسرکی جانب سے چائلڈ کئیرسینٹر  پرفائرنگ سے 31بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعددزخمی ہیں۔تھائی پولیس کے مطابق مرنے والوں میں بچے اور بڑے شامل ہیں اور سابق پولیس افسر کی تلاش جاری ہے۔ ڈے کیئر سینٹر میں فائرنگ سابق پولیس افسرنے کی ، جس کی ئصویر جاری کر دی گئی ہے۔

حملہ آور نےڈے کیئر سینٹر میں فائرنگ کی اورچاقو سے بھی حملہ کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہےکہ حملہ آور سابق پولیس اہلکار تھا جس نے فائرنگ کے بعد اپنے اہلخانہ کو بھی مار کر خود کشی کرلی۔ فائرنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔