بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے 48 کروڑ کا لگژری رہائشی اپارٹمنٹ خرید لیا

بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے 48 کروڑ کا لگژری رہائشی اپارٹمنٹ خرید لیا
کیپشن: Madhuri Dixit
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ممبئی میں 48 کروڑ کا لگژری اور پُر تعیش رہائشی اپارٹمنٹ خرید لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا بلز بلو پروجیکٹ میں 53ویں منزل پر واقع اس اپارٹمنٹ کو گزشتہ ماہ 8 ستمبر کو بُک کروایا گیا تھا۔مادھوری ڈکشٹ کے اپارٹمنٹ میں سات منزلیں گاڑی پارکنگ کے لیے مختص ہیں جبکہ ان کے گھر کا رقبہ 5 ہزار 384 مربع فٹ ہے۔

مادھوری کے نئے اپارٹمنٹ سے بحیرہ عرب کے شاندار نظارے بھی کئے جاسکتے ہیں جبکہ انڈیا بلز بلو کی سوسائٹی میں سوئمنگ پول، فٹ بال گراؤنڈ، ٹینس کورٹ، اسکواش کورٹ، جم، کرکٹ نیٹ اور بیڈمنٹن کورٹ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 2021 سے قبل بھی مادھوری اسی پروجیکٹ کی 29ویں منزل پر لیز پر لیے ہوئے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھیں جو 12.5 لاکھ روپے ماہانہ کے کرائے پر لی گئی تھی۔