چلتی گاڑی میں اچانک سانپ آگیا،ویڈیو وائرل

Snake Attack on Car,video
کیپشن: Snake Attack on Car
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیو ز وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں خوفناک اور طویل القامت سانپوں کو انسانوں پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حال ہی میں ایسا ہی ایک واقعہ ہائی وے پر سفر کرنے والے جوڑے کے ساتھ پیش آیا جو اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ اچانک ایک سانپ گاڑی کے بونٹ پر رینگتا ہوا ونڈ اسکرین پرآگیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتاری سے چلتی کار کی ونڈ اسکرین پر سانپ نے رینگنا شروع کیا۔سانپ کو ونڈ اسکرین پر رینگتا دیکھ کر جوڑے نے چیخنا شروع کردیا اور گاڑی کو سڑک کے ایک کنارے  پرروک دیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر