سترہ سال کی عمر میں نورا فتحی کیا کرتی تھیں؟راز سے پردہ اٹھ گیا

actress dancer
کیپشن: Noora feteh
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نورا فتیحی کا شمار ٹاپ ڈانسرز میں ہوتا ہے اور اپنے رقص کی وجہ سے وہ پوری دنیا میں جانی جاتی ہیں۔

قبل ازیں اداکارہ نورا اس بات کا انکشاف کرچکی ہیں کہ انہوں نے سب سے پہلی نوکری ایک شاپنگ مال میں بطور ریٹیل سیلز ایسوسی ایٹ کی تھی ، اس وقت ان کی عمر محض 16 برس تھی اور  وہ اسکول میں زیرِ تعلیم تھیں۔

  اس کے علاوہ نورا فتیحی ایک اور نوکری بھی کر چکی ہیں جو ان کی زندگی کی سب سے مشکل نوکری تھی، اس بات کا انکشاف انہوں نے حال ہی میں کیا ہے کہ وہ کینیڈا میں ویٹرس کی نوکری بھی کرتی تھیں اور اس وقت ان کی عمر سترہ ،اٹھارہ سال تھی۔
  اداکارہ  نے بتایا کہ ویٹرس کو بھی سمارٹ ،خوش شکل، تیزطرار  ، ذہین  ہوناچاہیے اور اگر بات بگڑ جائے تو گاہک کو سبق سکھانا بھی آنا چاہئیے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں ہر کوئی کام کرتا ہے اسی طرح میں نے سترہ اٹھارہ برس کی عمر سے کام کرنا شروع کردیا تھا ۔  انہوں نے کہا کہ عرب بیک گراؤنڈ کی وجہ سے جہاں دبلے پتلے لوگوں کو اچھا نہیں سمجھا جاتاوہ اپنے فگر کا خاص خیال رکھتی ہیں اور کھانے پینے کا بھی۔