ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیجنڈ اداکار عمر شریف کی میت کراچی پہنچا دی گئی

Comedy King\' Umer Sharif\'s body shifted to Karachi
کیپشن: Comedy King' Umer Sharif's body shifted to Karachi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لیجنڈ اداکار عمر شریف کی میت کراچی پہنچا دی گئی ہے۔ پرستار پھولوں کی پتیاں نچھاورکرتے رہے ، ایدھی سرد خانے منتقل، نماز جنازہ تین بجے سہ پہر ادا کی جائے گی
 رپورٹ کے مطابق میت ترکش ائیر لائنز کی کمرشل پرواز کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ پر پہنچی جہاں عمر شریف کے بیٹوں اور عزیز و اقارب نے میت وصول کی۔  عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل بھی اسی جہاز میں پاکستان پہنچیں۔میت کوقافلے کی صورت می کراچی ائیرپورٹ سے ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ منتقل کردیا گیا۔  سینکڑوں کی تعداد میں پرستارسبز ہلالی پرچم میں لپٹے عمر شریف کی میت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتی رہے۔عمر شریف کی نماز جنازہ سہ پہر 3 بجے کلفٹن میں ادا کی جائے گی۔ ان کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عمر شریف کا 2 اکتوبر کو جرمنی کے شہر نیورمبرگ کے اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ انہیں ائیر ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لئے امریکا منتقل کیا جارہا تھا ۔