(شہزا د خان ابدالی) شہر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے دوروز میں صرافہ بازاروں میں سونا 1 ہزار800 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا ہے۔ سونے کی بڑھتی قیمتوں سے جیولرز برادری اور گاہک پریشانی سے دوچار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے دوروز میں صرافہ بازاروں میں سونا 2 ہزار500روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا ہے۔ سونے کی بڑھتی قیمتوں سے جیولرز برادری اور گاہک پریشانی سے دوچار ہیں۔
صوبائی دارلحکومت کے صرافہ بازاروں میں ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے دوروز کے دوران سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 500 روپے دیکھی گئی اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 5ہزار روپے میں فروخت ہوا اور اکیس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1 لاکھ روپے رہے جبکہ چاندی کی قیمت میں صرف 10 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد چاندی 1150 روپے فی تولہ میں فروخت ہوئی ۔
جیولرز برادری اور صارفین نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ، جیولرز کا کہنا ہے کہ سونا مہنگا ہونے سے اسکی تجارت شدید متاثر ہوگئی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا اورانٹربینک میں ڈالر28 پیسے سستا ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں کمی ریکارڈ کی گئی اورانٹربینک میں ڈالر 28 پیسے سستا ہو کر 164 روپے 04 پیسے پر بند ہوا۔
کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو چاہیئے کہ وہ ڈالر کی قدر میں مزید کمی کے لئے اقدامات کرے تاکہ روپے کی قدر میں بہتری آ سکے اور ملکی معیشت بھی بہتر ہو سکے۔