رانا ثنااللہ طیش میں آگئے، شیخ رشید کو وارننگ دیدی

رانا ثنااللہ طیش میں آگئے، شیخ رشید کو وارننگ دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے رانا ثنا اللہ سمیت تیس مسلم لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں بارہ اکتوبر تک توسیع کر دی۔ رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا  کہ مقدمات عمران خان کے کہنے پر درج کئے گئے، سابق وزیر قانون نے شیخ رشید کو بھی وارننگ  دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے رانا ثنا اللہ سمیت تیس مسلم لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں بارہ اکتوبر تک توسیع کر دی،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر حکومت پر کڑی تنقید کی ۔انہوں نے کہاحکومت مخالفین کےخلاف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔

سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سمیت پوری مسلم لیگی قیادت پر مقدمات عمران خان کے کہنے پر درج کئے گئے۔نوازشریف کےخلاف غداری کا مقدمہ درج ہوا ہے،3بارکےوزیراعظم کوغدارقراردیناشرمناک ہے،نوازشریف کو اللہ نے عزت دی ہے،نااہل حکومت کشمیر کےحق میں کوئی قراردادپاس نہ کراسکی،حکومت کےپاس انتقامی کارروائی کےسوا کوئی کام نہیں،نیب کےذریعے انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

راناثنااللہ کا کہناتھا کہ کشمیر کی تحریک کیساتھ انہوں نے بہت بڑا ظلم کیا ہے،حکومت صرف پروپیگنڈا کر رہی ہے،یہ سب جھوٹ ،بہتان کےعلاوہ کچھ بھی نہیں ،حکومت مخالف تحریک دن بدن روز پکڑتی جائےگی،حکومت غداری کےسرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہے۔

16 اکتوبر سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کررہے ہیں ۔جلسوں کے اعلان سے ہی حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں ۔حکومت نے سیاسی روا داری ختم کردی ہے ،حکومت بتائے اڑھائی بر سوں میں کیا کیا ہے ۔
لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نےشیخ رشیدکووارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید اپنی اوقات میں رہیں بہت ہوگئی ہے۔ شیخ رشید نے مریم نواز کے بارے میں بیان دیا اس پر تنبیہ کرتا ہوں۔ شیخ رشید (ن) لیگ میں شامل ہونےکیلئےمنتیں کرتا رہا ۔مریم نوازپاکستان مسلم لیگ ن کی لیڈر ہیں،مریم نواز کےخلاف گفتگو برداشت نہیں کی جائےگی۔

انسداددہشتگردی عدالت نےکیپٹن( ر) صفدرکی حاضری معافی کی درخواست پرفرہادعلی شاہ ایڈووکیٹ کےدلائل پر حاضری معاف کر دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer