ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین ہو جائیں ہوشیار، بڑی خبر آگئی

 سرکاری ملازمین ہو جائیں ہوشیار، بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) سرکاری ملازمین ہو جائیں ہوشیار، ملازمت کی جوائننگ کے وقت اپنی درست تاریخ پیدائش درج کروائیں، ورنہ بعد میں تبدیل نہیں ہوگی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تاریخ پیدائش کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق سرکاری ملازمین کے جوائننگ کے وقت درج تاریخ پیدائش ہی حتمی تصور ہو گی، نوکری حاصل کرتے وقت ملازم کی درج تاریخ پیدائش کو تبدیل نہیں کیاجاسکےگا۔

ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹ او ایس ڈی پوسٹ کےکیس فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھجواتے ہوئے شناختی کارڈ کی تاریخ پیدائش کو اہمیت دیتا ہے، تمام ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملازم کی جوائننگ کے وقت درج تاریخ پیدائش کو اہمیت دی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer