ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی بروقت کارروائی، شہری بڑے نقصان سے بچ گیا

پولیس کی بروقت کارروائی، شہری بڑے نقصان سے بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: مالِ مفت پر ہاتھ صاف کرنا اب مشکل ہو گیا، اے ٹی ایم سے کسی اور کے کارڈ پر رقم نکالنے والا پکڑا گیا، غالب مارکیٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔  

تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ کے علاقے مین بلیوارڈ گلبرگ میں اے ٹی ایم میں شہری حماد اپنا کارڈ غلطی سے بھول گیا جو کیمروں میں نظر آرہا تھا، کچھ دیر بعد ایک شہری اپنے بچے کے ساتھ اے ٹی ایم پرآیا، اے ٹی ایم کارڈ دیکھ کر والد کی نیت خراب ہوگئی معصوم بچے نے والد کو بتایا کہ کیمرہ لگا ہوا ہے، والد نے بچے کی ایک کا سنی اور کارڈ استعمال کیا۔

شہری حماد کو شاپنگ کی ڈیڈکیش کا میسج ملا تو پولیس کے پاس دوڑا، جس پر پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے چند روز میں ہی ملزم کو گرفتار کر لیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔