قومی کھیل حکومت کی توجہ کا منتظر

قومی کھیل حکومت کی توجہ کا منتظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی: ہاکی کومعاشی مسائل کا سامنا ہے جس کے لیے حکومتی تعاون درکار ہے، پی ایچ ایف کے اہم اجلاس میں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے میڈیا سے گفتگو میں فیڈریشن کو درپیش معاشی مسائل سمیت کھیل کے لیے اپنی خدمات کی بار بار گردان کی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم نشترپارک میں منعقدہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کےاجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر نے فیڈریشن کی کارکردگی کومعاشی مسائل سے جوڑ دیا اور ہمارا اگلا ٹارگٹ عالمی کپ ہے، جہاں بہترکارکردگی کی امید ہے۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ عالمی کپ کے لئے بھارت جانے پر پہلی تین اقساط ادا کر دی گئی ہیں، مشکل وقت میں کھلاڑیوں کے واجبات ادا کیے، قومی ٹیم کے لیے اعلیٰ درجے کے کوچ اور منیجر کا بندوبست بھی کیا ہے۔

واضح رہے قومی کھیل ہاکی کی بد حالی پر جہاں سابقہ حکومتوں کی نااہلی کا اندازہ ہوتا ہے وہیں نئی حکومت بھی اس مسئلے سے نمٹنے میں خاص دلچسپی نہیں لے رہی جس سے قومی کھیل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔