سٹی 42: ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑپور کے علاقے سیدووالی سے مزدوروں کے اغوا کی خبر پر ڈیرہ پولیس نے کوئیک رسپانس کیا
پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر فورا سرچ آپریشن شروع کیا،اغواء کاروں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈی پی او کی زیر کمانڈ جاری آپریشن میں (14) مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ۔
ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی سربراہی میں کیے گئے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے نتیجے میں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ۔ ڈی پی او نے کہا عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت چوکس ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی پی او ڈیرہ نے ایس پی پہاڑپور،ایس پی سی ٹی ڈی، ڈی ایس پیز و دیگر پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا ۔