جمال الدین جمالی: بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عدالت نے موبائل فون واپس کرنے کی درخواست خارج کر دی ۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل کی عدالت میں شاہ ریز خان کی موبائل فون کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے سپرداری کی درخواست کو واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیا ۔ بانی کے بھانجے کا موبائل فون واپس کرنےکی درخواست خارج
شاہ ریز خان کے وکیل نے موبائل فون حوالگی کی درخواست واپس لینے کی استدعا کی ۔ شاہ ریز خان نے اپنے آئی فون موبائل کی سپرداری پر حوالگی کی درخواست دائر کی تھی ۔
درخواست میں بانی کے بھانجے نے استدعا کی تھی کہ میرا موبائل فون بطور مال مقدمہ پولیس کے پاس ہے۔ میرا موبائل فون سپرداری پر مجھے دیا جائے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا موبائل مال مقدمہ ہے اور مقدمہ کے اہم شواہد کا حصہ ہے۔ مقدمہ کا فیصلہ ہونے تک یہ موبائل فون پولیس کے پاس رہے گا ۔
شاہ ریز خان کا موبائل فون پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں قبضہ میں لیا تھا۔ملزم شاہ ویز خان جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے ۔ملزم شاہ ریز خان بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کا بیٹا ہے۔