قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 06 مختلف آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کی ہدایات پرکامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشنز پی. پی. ایس. سی کی ویب سائٹ پر جاری کر دیے گئے ہیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ترجمان کے مطابق:
محکمہ زراعت کے ریسرچ وِنگ میں سائنٹیفک آفیسر (سائل سائنس، لیب فیلڈ) کی 26 اسامیوں کے لیے تحریری امتحان اور انٹرویو مکمل ہونے کے بعد 26 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے، جبکہ ایک آسامی اقلیتوں کے کوٹے کے تحت پر کی گئی۔اسی محکمہ زراعت کے واٹر مینجمنٹ وِنگ میں اسسٹنٹ کی 3 اسامیوں کے لیے 3 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ معدنیات و کان کنی (مائنز لیبر ویلفیئر آرگنائزیشن) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (MLW) کی ایک آسامی کے لیے ایک امیدوار کو صوبائی حکومت کو سفارش کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کارڈیالوجی (BS-19) کی ایک آسامی کے لیے ایک امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
اسی محکمہ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر پیڈی ایٹرک کارڈیالوجی (BS-19) کی ایک آسامی کے لیے ایک امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا ہے، جبکہ ایک آسامی موزوں امیدوار کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہ گئی۔
مزید برآں، ایسوسی ایٹ پروفیسر پیڈی ایٹرک ہیماٹولوجی آنکولوجی (BS-19) کی دو اسامیوں کے لیے دو امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App