ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال: نجی سکول میں طالب علم کی پستول سے فائرنگ، 3 بچے شدید زخمی

نارووال: نجی سکول میں طالب علم کی پستول سے فائرنگ، 3 بچے شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاسر عرفات: نارووال می نجی سکول میں طالب علم کی پستول کی فائرنگ سے تین بچے شدید زخمی ہوگئے۔

 نارووال کے ایک نجی سکول میں 9 ویں کلاس کا طالب علم والد کا پستول سکول لے آیا اور کلاس روم میں شرارت کے دوران پستول چل گیا، جس کے نتیجے میں تین بچے شدید زخمی ہوگئے۔

 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو طالب علموں کو گرفتار کر لیا ہے اور  ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سکول کو سیل کر دیا گیا۔ 

دوسری جانب والدین کا  ایف آئی آر میں موقف سیتے ہوئے کہنا ہے کہ  طالب علم نے ہمارے بچے کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے ۔