(عامربھٹی)کوٹ ادومیں10ویں تھل ڈیزرٹ ریلی کا آغاز آج سے ہو گا۔
دسویں تھل ڈیزرٹ ریلی 9 نومبر تک جاری رہے گی ،آج گاڑیوں کا معائنہ،رجسٹریشن،ٹیگنگ اور ریسرز کا میڈیکل کیا جائے گا،کوٹ ادو چھانگہ مانگہ ٹیلہ پر گاڑیوں کا معائنہ،رجسٹریشن اورمیڈیکل سہ پہر 3 بجے تک ہو گا۔
تھل جیپ ریلی کے 200 کلومیٹر لمبے ٹریک میں ضلع لیہ اور کوٹ ادوشامل ہے,7 نومبر کو کوٹ ادو میں چھانگہ مانگہ کے مقام پر کوالیفائنگ راؤنڈ ہو گا،8 نومبر کو سٹاک کیٹیگری ریس ہو گی,8 نومبر کو ہی لیہ میں چوبارہ کے مقام پر کوٹ ادو میں سپورٹس سٹیڈیم میں فائر ورکس اور ثقافتی رات ہو گی.
9 نومبر کو پریپیئر ڈ اور خواتین کیٹیگری کی ریس ہو گی،9 نومبر کو ہی بگی اور کواڈ بائیک کی ریس ہو گی اور 9 نومبر کو ثقافتی رات اور انعامات کی تقریب فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں ہو گی۔
واضح رہے کہ تھل ریلی کا انعقاد ٹی ڈی سی پی اور ضلعی حکومتوں کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔
دسویں تھل جیپ ریلی اورمیلے کے موقع پرشہریوں کو تفریح کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کیلئے8نومبربروزہفتہ مقامی چھٹی ہوگی،ڈ پٹی کمشنر امیرا بیدار نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہےجس کےمطابق8 نومبرکوضلع بھر میں مقامی چھٹی ہوگی۔