ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 10 نئے کیسز ، تعداد 44 ہو گئی  

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 10 نئے کیسز ، تعداد 44 ہو گئی  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ نئے کیسز میں سے 7 دیہی اور 3 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔ مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔

ترلائی سے 3، جی-7 اور ترامڑی سے 2، ای-11، سوہان اور روات سے 1،1 کیس رپورٹ۔ ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کے دورے اور ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔

مجموعی طور پر 45 ہزار 306 انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں اسلام آباد بھر میں مکمل کی گئیں جبکہ 2 مثبت تجارتی ہاٹ اسپاٹس اور 335 گھروں سے لاروا برآمد ہوا۔

1,062 مقامات پر فوگنگ کی گئی جبکہ ہائی رسک علاقوں میں کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ 22 کنفرم مریضوں کے گھروں اور 1,073 اطراف کے گھروں میں اسپرے کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، ڈی ایچ ایس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ مہم جاری ہے۔