عابد چوہدری: لاہور پولیس سٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام، 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 422 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس کے مطابق چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں19 گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چرا لیا، جبکہ ڈاکووں نے اسلحہ کے ذور پر مختلف مقامات سے18 افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔ ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر 41شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروںروپے اور موبائل فونز چھین لیے۔
شہر کے مختلف تھانوں میں 78موٹرسائیکلیں چوری، 5موٹرسائیکلیں چھیننے، 1 کار چوری، 6 دیگر وہیکل چوری اور متفرق چوری کی 254وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس نے روایتی کاروائیاں کرتے وارداتوں کے مقدمات درج کر لئے، البتہ ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔