پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر ہوائی ٹکٹ کی قیمتوں میں حیرت انگیز تبدیلی

Airline tickets costly
کیپشن: Airline tickets
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کوشکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد  آسٹریلیا میں ائیرٹکٹ کے دام تین گنا بڑھ گئے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے اور پاکستان کا سیمی فائنل میں نیوزی سے مقابلہ ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سڈنی میں 9 نومبر کو میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کےبعد سڈنی میں ہوٹلز کی بکنگ کے دام بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ ایڈیلیڈ سے سڈنی کی فلائٹس کے ٹکٹ کی قیمت دو آسٹریلوی ڈالر سے بڑھ کر 600 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

سڈنی میں گراؤنڈ کے اطراف میں موجود بیشتر ہوٹل میں کمرے دستیاب نہیں اور پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد سڈنی کا رخ کرنے لگی ہے۔بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد یہی صورتحال ایڈیلیڈ اوول کے اطراف ہوٹل کی بھی ہے اور بھارت کے بھی فینز ایڈیلیڈ کا رخ کررہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer